تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 جنوری 2014
وقت اشاعت: 18:33

بھارت، جرگہ کا ظالمانہ فیصلہ،خاتون کی زندگی تباہ ہوگئی

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں کے جرگے کے ظالمانہ فیصلے نے خاتون کی زندگی تباہ کردی۔ خاتون اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑر ہی ہے۔ظالم جرگے نے خاتون کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ،اس کی عزت ختم کردی۔جرگے کے حکم پرکئی افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔اسپتال میں داخل کی گئی خاتون کی حالت تشویشناک ہے اوروہ ذہنی طور پر بھی مفلوج ہوچکی ہے،یہ ہولناک فیصلہ اور واقعہ ہے ، بھارتی ریاست مغربی بنگال کا،جہاں گاوں کی خاتون کو دوسرے مذہب کے لڑکے سے محبت کرنے پر جرمانہ عائد کیاگیا۔ والدین نے غربت کاعذر پیش کیا، تو جرگے نے یہ ظالمانہ فیصلہ سنادیا۔ پولیس نے انسانیت کو شرمادینے والے واقعہ میں ملوث 13 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.