تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 جنوری 2014
وقت اشاعت: 1:33

پیرو میں بارشوں کے بعدآنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی

جیو نیوز - لیما…لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔پیرو کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں مکانات زمین بوس اور سینکڑوں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔ دریا کا بند ٹوٹنے سے 35 گھر منہدم ہوگئے جبکہ 60 سے زائد شدید متاثر ہوئے ہیں۔ سیلابی پانی سے فصلیں تباہ ہوگئیں اور مویشی پانی میں بہہ گئے۔ کئی صوبوں میں رابطہ پلوں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.