تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جنوری 2014
وقت اشاعت: 16:42

شام میں خانہ جنگی کے مسئلے پر سوئٹزرلینڈ میں اجلاس

جیو نیوز - جنیوا…جنیوا میں شامی تنازع کے حل کی کوششوں کے سلسلے میں ہونے والی امن کانفرنس میں شریک شامی حکومت اور حزبِ اختلاف پہلی بار آج براہ راست ملاقات کریں گے۔ سوئٹزر لینڈ کے شہر مونٹرو میں ہونے والے امن مذاکرات کے دوران اقواِم متحدہ کے خصوصی ایلچی لخدربراہیمی نے کانفرنس کے تمام فریقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ کانفرنس شام کو بچانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں فریقین کو براہِ راست بات چیت کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ شام کا تنازع شروع ہونے کے بعد حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.