تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جنوری 2014
وقت اشاعت: 23:5

فرانس کی سابق خاتون اول فلاحی کام کرینگی، ممبئی پہنچ گئیں

جیو نیوز - ممبئی…فرانسیسی صدر سے علیحدگی کے بعد سابق خاتون اول ویلیری ٹرائیر ویلر نے سماجی کاموں کا بیڑہ اٹھالیا ہے اور اس سلسلے میں وہ بھارت پہنچ گئی ہیں۔ 7 سال تک فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کی شریک سفر رہنے والی ویلیری نے محبت میں دھوکا کھانے کے بعد نئی زندگی کی شروعات کردی ہیں۔ فرانسیسی صدر سے باقاعدہ علیحدگی کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد سابق خاتون اول اگلے ہی روز سماجی کاموں کے سلسلے میں بھارت پہنچ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویلیری کا یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا جس کے دوران وہ فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.