تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:19

یوکرین: حکومت مخالف مظاہرین کا وزارت انصاف کی عمارت پر قبضہ

جیو نیوز - کیو…یوکرین میں حکومت مخالف مظاہرین نے وزارت انصاف کی عمارت پر قبضہ کرلیا، اپوزیشن نے صدر کی جانب سے سمجھوتے کی پیش کش مسترد کردی ہے۔ یوکرین میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا آغاز دو ماہ پہلے ہوا جس کی وجہ یورپی یونین کے ساتھ ایک معاہدے سے صدر وکٹر یانو کووِچ کا انکار تھا، تاہم اب یہ احتجاج صدر کی برطرفی کی جدوجہد میں تبدیل ہوچکا ہے۔ دارالحکومت کائیو kiev میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔ گزشتہ رات مظاہرین رکاوٹیں عبور کرکے وزارت انصاف کی عمارت میں داخل ہوگئے اور قبضہ کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.