30 جنوری 2014
وقت اشاعت: 4:27
گلوکار جسٹن بیبر ٹورنٹو حملہ کیس میں پولیس کے سامنے پیش
جیو نیوز - ٹورنٹو…کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر ڈرایئور پر حملہ کرنے کے ایک مقدمے میں پولیس کے سامنے پیش ہوگئے۔19 سالہ جسٹن بیبر پولیس اسٹیشن پہنچے تو میڈیا اور چاہنے والوں کی بڑی تعداد پولیس اسٹیشن کے باہر موجود تھی۔ جسٹن بیبر پر دسمبر میں ایک لیموزین کار کے ڈرائیور پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ان کو مقدمے میں باضابطہ نامزد کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جسٹن بیبر کو ابھی گرفتار نہیں کیا گیا۔