تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جنوری 2014
وقت اشاعت: 6:22

امریکا:پولیس کاگھر پر چھاپا ، 500 سانپ برآمد، ملزم گرفتار

جیو نیوز - نیویارک…امریکا میں شوق کے لیے سانپ پالنے والا ان کا خیال نہ رکھ سکا۔ درجنوں سانپوں کے مرنے کی اطلاع پر پولیس نے گھر پر چھاپا مارکر 500 سانپ برآمد کرلیے اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ریاست کیلی فورنیا کے شہر سانتا آنا میں ایک پرائمری ٹیچر نے اپنے گھر میں سانپ پالے تھے۔ سانپوں کی تعداد میں بے حد اضافے کے بعد ملزم ان کا خیال نہیں رکھ سکا۔ اہل محلہ کی جانب سے گھر سے تعفن اٹھنے کی شکایت پر پولیس نے چھاپا مار کر پانچ سو زائد سانپ برآمد کر لیے جن میں زیادہ تعداد مردہ سانپوں کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.