تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جنوری 2014
وقت اشاعت: 19:0

اٹلی کی پارلیمنٹ بھی مچھلی بازاربن گئی

جیو نیوز - روم…اٹلی کی پارلے منٹ بھی مچھلی بازار بن گئی،متنازع معاشی بل پر اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کی اور حکومتی بنچز پر قبضہ جما لیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے ایوان زیریں میں حکومت مخالف گروپ کے افراد نے ہلڑبازی کی اور حکومتی بنچزپر قبضہ کرلیا۔ روم میں ایوان میں قانون سازی کے بجائے مارکٹائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو بدعنوان اور بد نیت کہاگیا۔اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ اسپیکرنے جانبداری کامظاہرہ کرکے حکومت اراکین کی بینک آف اٹلی کے متعلق قانون سازی کے لیے ووٹنگ کا عمل جلد نمٹادیا۔ایوان میں کسی کشدیدگی سے بچنے کیلئے وہاں موجود گارڈز نے مشتعل ارکان اسمبلی کو حکومتی بنچزسے ہٹایا اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.