تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 فروری 2014
وقت اشاعت: 22:39

شام: حلب میں حکومتی فورسز کی فضائی بمباری، 36 افراد ہلاک

جیو نیوز - دمشق…شام کے شہر حلب میں حکومتی فورسز کی فضائی بمباری میں 36 افراد ہلاک ہو گئے۔ شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حکومتی فورسز نے حلب شہر میں مخالف گروپ کے کئی ٹھکانوں پر ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیاروں کی مدد سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 17 بچوں سمیت 36 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق حلب شہر میں دسمبر میں صدر بشار الاسد کی حامی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپوں میں 5سو افراد مارے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.