4 فروری 2014
وقت اشاعت: 10:40
تحریک انصاف فرانس کے انٹر پارٹی انتخابات کے التوا کا خیر مقدم
جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما مشتاق خان جدون نے انٹر پارٹی انتخابات کے التوا کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ اب وہ لوگ سامنے آئیں گے جو عملی طور پارٹی کیلئے کام کریں گے، ماضی میں جن عناصر نے پارٹی کیلئے کچھ نہیں کیا انہیں کمیٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ15 فروری ہونے والے انتخابات اب 28 فروری کو ہوں گے۔