تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:28

ارجنٹینا:گودام میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک 7 زخمی

جیو نیوز - بیونس آئرس …ارجنٹینا کے ایک گودام میں لگنے والی آگ سے 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے وہاں رکھی گئیں بینکنگ کی صنعت کی دستاویزات جل کر تباہ ہوگئیں۔آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پایاجاسکا۔آگ کی وجہ سیعمارت کی دیوار گرگئی،جس کے ملبے تلے فائر فائٹرز اور شہری دفاع کے اہلکار آگئے اور 9 فائر فائٹر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.