تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 فروری 2014
وقت اشاعت: 23:4

برطانیہ: وین کو جلانے کی کوشش میں اپنا ہی ہاتھ جلا ڈالا

جیو نیوز - مانچسٹر…برطانیہ کے علاقے گریٹر مانچسٹر میں ریکوری وین کو آگ لگانے والے شرپسند کا اپنا ہاتھ ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا تاہم ملزم تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ برطانوی پولیس نے راچڈیل علاقے میں پیش آئے اس واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں ایک شخص آتش گیر مادہ ریکوری وین پرچھڑک کر اسے آگ لگادیتاہے تاہم اس دوران آگ اسکے ہاتھ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے جس پر وہ بھاگتا ہوا دکھائی دیتاہے۔یہ واقعہ پانچ فروری کو پیش آیا تھااورآگ لگائے جانے سے قریبی مکان کو بھی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.