26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:4
منیٰ حادثےمیں شہید حجاج کرام کی تعداد 769 ہو گئی، 934 زخمی
جیو نیوز - مکہ مکرمہ.......سعودی وزیر صحت خالد الفالح کا کہنا ہے کہ منیٰ حادثےمیں شہید حجاج کرام کی تعداد 769ہو گئی،حادثے میں 934 حاجی زخمی ہوئےجن کا علاج جاری ہے۔
سعودی وزیر صحت خالد الفالح کا مزید کہنا ہے کہ اس سال 20لاکھ حجاج کرام نے مناسک حج ادا کئے، محدود علاقے میں اتنے بڑے اجتماع کو کنٹرول کرنا بہت بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزارت صحت نے منی میں 25ہزار سے زائد طبی عملہ کو متعین کیا،اس سال حج کے دوران کسی بھی حاجی میں وبائی بیماری کے اثرات سامنے نہیں آئے۔