تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 19:16

مسجد اقصی :اسرائیلیوں کی نہتے فلسطینیوں پر شیلنگ، تین افراد زخمی

جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس.......مسجد اقصی میں اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینیوں پر آنسو گیس پھینکی، جسکے شیل لگنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کومقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی پولیس نے نہتے فلسطینوں پر آنسو گیس کے شیل فائر کئے،اسرائیلی پولیس کی اس جارحیت کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ مسجد اقصی میں یہودیوں کے بڑھتے ہوئے اختیارات پر فلسطینیوں کو خدشات ہیں۔ اسرائیل نے مسجد اقصی میں مسلمان مردوں کے داخلے پر پابندی لگائی ہو ئی ہے۔

ایک ہفتے قبل اسرائیلی حکام نے پتھراؤ کرنے پر کم از کم چار سال کی پابندی لگا دی تھی،جس کے بعد 4 فلسطینیوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.