26 مارچ 2016
وقت اشاعت: 15:20
آسٹریا میں برف کا تودہ گرنے سے5 افراد ہلاک
جیو نیوز - لندن....آسٹریا میں کوہ الپس پر برف کا تودہ گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 27 افراد پر مشتمل سکینیگ کرنے والے دو گروپ برف کے تودے کی زد میں آئے ہیں۔برف کا تودہ ڈیڑھ کلو میٹر سے زائد طویل اور 16 فٹ سے زائد لمبا تھا۔
امدادی ٹیمیںجائے وقوعہ پر پہنچ گئ ہیں اور سراغ رسانی میں مصروف ہیں۔ ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا۔