تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 مارچ 2016
وقت اشاعت: 23:9

داعش کے وفادار گروپوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے،بان کی مون

جیو نیوز - نیویارک.......... اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں داعش سے وفاداری کا اعلان کرنے والے گروپوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ داعش ایک ایسا خطرہ ہے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو داعش سے وابستہ گروپس کی جانب سے حملوں میں اضافے اور دوسرے ملکوں میں منتقل ہو کر اپنے نیٹ ورک کو پھیلانے کی کوششوں سے خبردار رہنا چاہئیے ۔

بان کی مون کا کہنا ہے کہ داعش کے مغرب اور شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ، جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا میں پھیلنے سے ہمیں اس خطرے کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے جو کہ محض 18 ماہ کے دوران اس قدر سنگینی اختیار کرگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.