تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مارچ 2016
وقت اشاعت: 0:30

سعودی عرب نے شام میں فوج بھیجی تو واپس نہیں جانیں دیں گے،ایران

جیو نیوز - تہران......... ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری نے کہاہے کہ سعودی عرب میں اس حوالے سے جرات کا فقدان ہے کہ وہ اپنے زمینی دستوں کو منصوبہ بندی کے ساتھ شام بھیجے،ساتھ ہی انھوں نے خبردار کیا کہ اگر سعودی عرب نے ایسا کیا تو ان کی فورسز کو ختم کردیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محمد علی جعفری کا یہ تند و تیز بیان، حریف ملک سعودی عرب کی جانب سے شام میں زمینی آپریشن میں شمولیت کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان کے بعد ایران کی جانب سے پہلا سرکاری بیان ہے،یاد رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ اگر امریکا اور اس کے اتحادی ممالک شام میں داعش کے خلاف زمینی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو وہ بھی اپنی فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

محمد علی جعفری نے کہاکہ سعودی عرب نے یہ دعویٰ تو کردیا ہے لیکن ہم نہیں سمجھتے کہ وہ ایسا کریں گے اور اگر ایسا ہو بھی گیا تو ان کو لازمی شکست سے دوچار ہونا پڑے گا، یہ خودکشی کے برابر ہوگا۔

یاد رہے کہ داعش نے 2014 میں شام اور عراق کے بڑے رقبے پر قبضہ کرکے خود ساختہ خلافت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے خلاف امریکا کی قیادت میں کئی ممالک کی فوجی نے کارروائیاں شروع کیں، تاہم اب تک داعش کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.