تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مارچ 2016
وقت اشاعت: 15:8

آٹھ ہزار پاکستانی جرمنی میں سیاسی پناہ کے خواہش مند

جیو نیوز - برلن ......جرمنی کے وفاقی ادارہ برائے تارکین وطن و مہاجرین ،بی اے ایم ایف کاکہنا ہے کہ یورپ میں پناہ گزینوں کے بحران کے دوران 2015میں ساڑھے آٹھ ہزار کے قریب پاکستانی شہریوں نے بھی جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں۔

جمع کرائی گئی دو ہزار سے زائد درخواستوں پر ابتدائی فیصلے کئے گئے اور صرف 197 پاکستانیوں کی درخواستوں پر مثبت فیصلہ سنایا گیااور اٹھارہ سو سے زائد درخواستیں مسترد کر دی گئیں جبکہ نوے فیصد سے زائد پاکستانیوں کو جرمنی میں پناہ کا حق دار نہیں سمجھا گیا۔

اس سال جنوری میں مزید 757 پاکستانیوں نے سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں دیں،اس مہینہ 334 درخواستوں کو نمٹایا گیا جن میں سے صرف پندرہ کے حق میں فیصلہ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.