تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:27

افغانستان میں خودکش حملہ ،3فوجی ہلاک ،18زخمی

جیو نیوز - کابل…افغانستان کے صوبے بلخ میں خودکش دھماکے میں افغان نیشنل آرمی کے 3 اہلکار ہلاک اور 18زخمی ہو گئے۔

خودکش حملہ صوبائی دارالحکومت مزار شریف میں کیا گیا اور ایک کار میں سوار خودکش حملہ آور نے دھماکاخیزمواد سے بھری گاڑی افغان نیشنل آرمی کی بس سے ٹکرادی ،دھماکے کے زخمیوں کو ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

صوبہ بلخ میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.