تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:44

پی آئی اے کی ہڑتال،مسافروں سمیت میتیںبھی رل گئیں

جیو نیوز - پیرس... رضا چوہدری... پاکستان قومی ائیرلائن کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث مسافروں سمیت بیرون ملک سے آنے والی پاکستانیوں کی میتیںبھی رل گئیں۔

گزشتہ روز پیرس کے نواحی علاقہ کارج لاکونس میں گجرات کا رہائشی محمد اکرم فوت ہوگیا تھاجس کی نماز جنازہ ادارہ منہاج القران کارج لاکونس میںہونی تھی لیکن جب لوگ پہنچے تو نماز جنازہ منسوخ کردی گئی۔

لواحقین نے بتایامحمد اکرم کی میت پی آئی اے کے ذریعے پاکستان روانہ ہونی تھی لیکن پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پرواز منسوخ ہونےسے میت بھی پاکستان نہ جاسکی، اسی وجہ سے نماز جنازہ بھی منسوخ کرنی پڑی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.