28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 12:22
جاپان چینی تائیوان زلزلہ زدگان کو امداد فراہم کرے گا
جیو نیوز - ٹوکیو...... جاپان چینی تائیوان کو 10لاکھ امریکی ڈالر امداد فراہم کرے گا۔یہ بات جاپانی حکومت کے اعلیٰ ترجمان یوشیدہ سوغا نے بتائی ہے ۔
ہفتے کوآنے والے زلزلے کے بہت بڑے جھٹکے میں تقریباً40افراد ہلاک اور 500سے زائد افراد کے زخمی ہوئے تھے۔جاپان نے جمہوریہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی کو مالی امداد کی پیشکش ہنگامی امداد اور تعمیر نو کے مقاصد کے لئے مختص کی ہے ۔
یوشیدہ سوغا نے مزید کہا کہ اگر چینی تائیوان نے درخواست کی تو جاپان فائر سروس اور سیلف ڈیفنس فورسز کے افراد بھی بھیجے گا ۔