28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 15:18
اوبامہ وائٹ ہائوس میں غیر معیاری انٹرنیٹ سے تنگ
جیو نیوز - واشنگٹن......... امریکی صدر بارک اوبامہ نے وائٹ ہائوس میں انٹرنیٹ کے معیار کو ایک سنگین مسئلہ قرار دے دیا۔
ایک امریکی ٹیلی ویژن سے انٹرویو کے دوران صدر اوبامہ نے کہا کہ وائٹ ہائوس میں کئی ایسے مقامات ہیں جہاں وائی فائی کام نہیں کرتا۔اس موقع پر موجود امریکی خاتون اول مشیل اوبامہ نے بتایا کہ ان کی بیٹیاں مالیا اور ساشا بعض اوقات انٹرنیٹ کی وجہ سے جھنجھلا جاتی ہیں۔
صدراوبامہ کا کہنا تھا کہ وہ اگلے صدر کیلئے وائٹ ہائوس میں انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانا چاہیں گے۔