تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 مارچ 2016
وقت اشاعت: 12:58

تائیوان : زلزلے کے تیسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری

جیو نیوز - تائی پے… تائیوان میں تین روز قبل آنے والے زلزلے کے بعد سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے، حکام کو آج صبح بھی ملبے تلے زندگی کے آثار ملے ہیں ۔

مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی شہر تائینان میں آنے والے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کے تیسرے روز ایک عمارت کی 14ویں منزل میں کچھ افراد کے ملبے تلے دب جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ریسکیو کا عملہ اور انجینئرز متعلقہ منزل میں داخل ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

دو روز قبل آنے والے 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے میں اب تک 38 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 100سے زائد اب تک لاپتا ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.