تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:15

مہاجرین کا بحران، نیٹو سے مدد طلب کرنے پر جرمنی اور ترکی میں اتفاق

جیو نیوز - برلن......جرمنی اور ترکی نے اس امر پر اتفاق کر لیا ہے کہ ترکی سے یورپ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی نگرانی کے لیے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی مدد حاصل کی جائے گی۔

ترک وزیر اعظم نے گزشتہ روز جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے ملاقات کے بعد کہا کہ بحیرہ ایجیئن عبور کرنے والوں کو روکنے کی خاطر مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ برلن اور انقرہ نیٹو سے اپیل کریں گے کہ وہ مدد فراہم کرے۔ جرمن چانسلر کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو برسلز میں ہونے والی نیٹو کی میٹنگ میں ترک ساحلی محافظوں اور فرونٹیکس کے مابین بہتر رابطہ کاری بھی زیر بحث آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.