تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:13

تائیوان :زلزلے سے منہدم عمارت کا ڈیولپر گرفتار

جیو نیوز - تائی پے......تائیوان میں زلزلے کے نتیجے میں منہدم ہونے والی عمارت کے ڈیولپر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق تین روز قبل تائیوان کے جنوبی شہر تاینان میں 6اعشاریہ 4 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے باعث 16منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام اب بھی جاری ہے۔ اس دوران استغاثہ نے منہدم ہونے والی عمارت کی وجوہات جاننے تک عمارت کے ڈیولپر کو حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں مقامی مجسٹریٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کردیا ہے۔

امدادی عملے نے ملبے تلے دبے 210 کو زندہ نکال لیا ہے جبکہ امکان ہے اب بھی قریباً سو سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.