تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:18

نئی دہلی:جواہرلعل نہرو یونیورسٹی کے 2 طلبہ نے گرفتاری دیدی

جیو نیوز - نئی دہلی …غداری کے مقدمے میں ملوث دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے دو طلبہ نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔ دونوں سے 5گھنٹے تک پولیس نے پوچھ گچھ کی۔

ان دو طلبہ سمیت یونیورسٹی کے 5طالب علموں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ روز دونوں طلبہ نے عدالت میں سیکیورٹی کیلئے درخواست دی تھی ،جس پر عدالت نےانھیں قانون کے مطابق گرفتاری دینے کا حکم دیا تھا۔

دونوں سے متعلق پولیس کی تفتیشی رپورٹ کو دلی پولیس کے سربراہ اور وزارت داخلہ کو بھی بھیجاجائے گی۔

9 فروری کو افضل گرو کی برسی کے موقع پر یونیورسٹی میں بھارت مخالف نعرے لگائے جانے پر کئی افراد کے خلاف غداری کے مقدمے درج کئے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.