تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:15

جنگ بندی کی امید نہیں، کردوں کو نشانہ بناتے رہیں گے،ترکی

جیو نیوز - انقرہ.........ترکی نے شام میں تجویز کردہ جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام میں سرگرم کرد علیحدگی پسندوں کو نشانہ بناتا رہے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان کرتلموس کا انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکا اور روس کی طرف سے شام میں جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق وہ زیادہ پرامید نہیں ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ وہ شام میں کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف حملے جاری رکھے گا۔

ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان کرتلموس کا انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم جنگ بندی کے اس معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن مجھے نہیں امید کہ وہاں موجود تمام فریقین اس پر عملدرآمد کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.