تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:24

صدارتی انتخاب ، سوا کروڑ لاطینی امریکی ووٹرز کا اہم کردار ہوگا

جیو نیوز - واشنگٹن ......... امریکا کے آئندہ صدارتی انتخاب میں یہاں مقیم لاطینی امریکی ممالک کے ایک کروڑ 31لاکھ ووٹر بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، اور انکا اہم کردار ہوگا۔

یہ بات لاطینی امریکی نژاد باشندوں کی تنظیم نیشنل ایسوسی ایشن آف لیٹینو الیکٹڈ اینڈ اپائنٹڈ آفیشلز کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کے آئندہ صدارتی انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل لاطینی امریکی نژاد ووٹرز کی تعداد میں گزشتہ صدارتی انتخاب کے بعد سے 20لاکھ کا اضافہ ہو چکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسی امریکی ریاستوں جہاں ریپلکن اور ڈیمو کریٹس کے حامیوں کی تعداد میں انیس بیس کا فرق ہے لاطینی نژاد امریکی باشندوں کے ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں اور مجموعی تعداد کے حوالہ سے دونوں میں سے کوئی بھی حمایت ان کی حمایت حاصل کرنے کے لئے اہم اقدامات کرسکتی ہے۔س

اس طرح سے لاطینی امریکی نژاد ووٹرز کی ا ہمیت اور ان کے اثرو روسوخ میں خاصا اصافہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لاطینی امریکی نژاد ووٹرز جن کی زیادہ تعداد ہسپانوی زبان بولتی ہے میں نوجوانوں کا تناسب زیادہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.