19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:40
امریکا میں شدید طوفان اور بگولے، 3 افراد ہلاک ، 30 زخمی
جیو نیوز - واشنگٹن .......... امریکا کے جنوبی علاقوں میں آنے والے شدید طوفان اور بگولوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 30 زخمی جبکہ کئی ریاستوں میں عمارتیں اور دیگر ڈھانچے تباہ ہو گئے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق خلیج میکسیکوپر واقع ریاستوں میں آنے والے شدید طوفان سے نیو اورلینز کے مغرب میں 50کلومیٹر کے فاصلے پر لوزیانا میں موبائل ہوم پارک میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 30 زخمی افراد کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔پڑوسی ریاست مسیپی میں بھی طوفان سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
ریاست کے گورنر نے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاستوں میں آنے والے شدید طوفان سے عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے،گھروں کی چھتیں اڑ گئی ہیں جبکہ بجلی کی لائنیں اور درخت جڑھوں سے اکھڑ گئے ہیں۔گالف کی بال کی سائز کے اولے بھی پڑے ہیں۔