تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:33

داعش میں مغربی جنگجوؤں کی تعداد میں20 فیصد تک کمی

جیو نیوز - لندن.........برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں خوف و دہشت کی علامت سمجھی جانے والی شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے مغربی جنگجوؤں کی شرح میں پہلی مرتبہ 20 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

افراتفری کا شکار انتہاپسند تنظیم اس وقت زبردستی بچوں کی بھرتی کے ساتھ ساتھ اپنے ارکان کے مشن اور مقامات کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔برطانوی اخبار "دی ٹائمز" کے مطابق داعش میں غیرملکی جنگجوؤں کی شمولیت میں پہلی بار 20 فی صد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شام اور عراق میں لڑنے والے داعش تنظیم کے جنگجوؤں کی تعداد 31 ہزار سے کم ہوکر 25 ہزار رہ گئی ہے۔اخبار نے بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان اسٹیو وارن کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش تنظیم کے وہ بہترین غیرملکی جنگجو جنہیں عراق اور شام میں لڑنے والے جنگجو یونٹوں کی سپورٹ کے لیے میدان میں اتارا گیا تھا، ان کے متبادل میسر نہیں آ سکے۔

واضح رہے کہ داعش تنظیم میں مختلف شہریتوں کے حامل افراد بھرتی ہیں۔ تنظیم عراق اور شام میں اپنے زیرکنٹرول علاقوں کوجنگجوؤں کے ٹھکانوں اور مزید اراضی پر قبضوں کے نقطہ آغاز کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.