21 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:41
آسٹریلیا کا دفاعی اخراجات میں 30 ارب ڈالر اضافہ کا فیصلہ
جیو نیوز - سڈنی.........آسٹریلیا نے اگلے 10 برسوں کے دوران اپنے دفاعی اخراجات میں 30 ارب امریکی ڈالرز کا مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ فیصلہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے ایشیا پیسیفک کے علاقے میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کو روکنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بْل کے مطابق اس پروگرام کے تحت 12 نئی آبدوزیں بھی خریدی جائیں گی۔
آسٹریلیا اپنی بحری قوت کو فروغ دینے کے لیے نو چھوٹے جنگی بحری جہاز اور 12 نگرانی کرنے والی بحری کشتیاں بھی تیار کرے گا۔