تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:57

داعش کے گھریلو ساختہ بموں میں امریکی اور جاپانی اجزاء

جیو نیوز - بغداد......... عراق اور شام میں برسرپیکار داعش بموں کی تیاری میں بآسانی دستیاب اجزاء استعمال کرتا رہا ہے۔وہ امریکا اور جاپان سے آنے والے بعض اجزاء کیمیکلز وغیرہ کو بھی ان بموں کی تیاری میں استعمال کررہے ہیں۔

عرب ٹی وی نے یہ بات لندن میں تنازعات کی جگہوں میں اسلحے کی تحقیق کرنے والے ایک ادارے (کار) کی جاری کردہ اپنی رپورٹ کے حوالے سے بتائی ہے۔اس نے بتایا ہے کہ داعش ترکی اور عراق سے تعلق رکھنے والی بعض کمپنیوں کے تیارہ کردہ کیمیکلز اور ڈیٹونیٹرز بھی بموں کی تیاری میں استعمال کررہے ہیں اور یہ کمپنیاں شاید اس بات سے آگاہ نہ ہوں کہ ان کی تیار کردہ اشیاء انتہا پسندوں کے ہاتھ لگ رہی ہیں۔

ان میں سے بہت سے اجزاء شہری مقاصد کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں،اس لیے وہ بازار میں بآسانی دستیاب ہیں۔مشرق وسطیٰ میں سڑک کے کنارے نصب کیے جانے والے بم مزاحمت کاروں کا سب سے موثر اور کارگر ہتھیار رہے ہیں۔

داعش نے بکتر بند گاڑیوں میں بارود بھر کر انھیں بم دھماکوں کے لیے استعمال کرنے کا آغاز کیا تھا اور ان گاڑیوں کے ساتھ داعش کے مسلح حملہ آوروں کو بھی بھیجا جاتا تھا تاکہ وہ روایتی فوجی اہداف تک پہنچ سکیں۔محققین کو داعش کے بموں کی فیکٹریوں سے سات سو سے زیادہ اجزاء اور تیار حالت میں بم ملے تھے جو پھٹ نہیں سکے تھے۔انھوں نے ان اجزاء کو قانونی طور پر حاصل کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.