22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:24
ایران عالمی دہشت گرد نیٹ ورک تشکیل دے رہا ہے،اسرائیل
جیو نیوز - تل ابیب ..........اسرائیل نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران ایک عالمی دہشت گرد نیٹ ورک تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہے جس کی مدد سے یورپ، امریکا اور دنیا کے دوسرے خطوں میں مخالفین کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ہلاک کرنا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون نے اپنے قبرصی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تہران عالمی دہشت گرد نیٹ ورک بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ عالمی دہشت گرد نیٹ ورک اور اس سے وابستہ سیل اسلحہ حاصل کرنے، معلومات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں انٹیلی جنس معلومات بھی بہم پہنچائی جائیں گی۔
دہشت گرد گرد نیٹ ورک اہم معلومات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ یورپ اور امریکا کی سرزمین پر دہشت گردی کی کارروائیاں کرے گا۔اسرائیلی وزیردفاع نے الزام عاید کیا کہ تہران مشرق وسطیٰ میں قیام امن کو تباہ کرنے کے لیے بھی سازشیں کر رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ایرانی انقلاب کو دوسرے ملکوں میں درآمد کرنے کے لیے دہشت گردوں کو منظم کیا جا رہا ہے۔ خطے میں مداخلت کے ذریعے ایران نے بغداد، دمشق، بیروت اور صنعاء کو اپنے ساتھ ملانے کی پوربھرپور سازشیں کی ہیں۔