تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:56

لیبیا میں فرانسیسی فوج کی موجودگی سے انکار

جیو نیوز - طرابلس........لیبیا کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے ان رپورٹس کی تردید کردی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ فرانس کے خصوصی دستے جنگ زدہ ملک میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف لڑرہے ہیں جبکہ طرابلس میں قائم حکومت نے دو روز پہلے ان کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔

طبرق حکومت کے ترجمان حاتم العریبی نے سرکاری خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم شدہ حکومت نے نہ تو غیرملکی فورسز کو لیبیا کی سرزمین میں داخلے کی اجازت دی ہے اور نہ وہ یہ اجازت دے گی۔

انھوں نے کہا کہ لیبیا کی مسلح افواج میں شامل ہمارے بہادر فوجیوں نے عالمی برادری کی کسی قسم کی مدد کے بغیر بن غازی کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔فرانسیسی اخبار لی موندے نے بدھ کو ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ فرانس کی داخلی سکیورٹی سروس ڈی جی ایس ای کے خصوصی دستے لیبیا میں موجود ہیں اور وہ داعش کے خلاف خفیہ کارروائیاں کررہے ہیں۔

جب طبرق حکومت کے ترجمان العریبی سے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تو انھوں نے کہا کہ ہم ان رپورٹس کی تردید کرتے ہیں۔یہ درست نہیں ہیں۔لیبیائی فوج کی خصوصی فورسز کے کمانڈر وینس بخامدہ نے بھی ایک بیان میں کہاکہ بن غازی میں دہشت گردی کے خلاف صرف مقامی فورسز نے جنگ لڑی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.