تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:37

بہتر معیار زندگی کے حامل شہروں کی فہرست جاری، ویاناسرفہرست

جیو نیوز - لندن ....معیار زندگی کے حوالے سے بین الاقوامی آرگنائزیشن نے 230ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں اسلام آباد 193 لاہور 199نمبر پرہے۔ویانا کو رہائش کے لئے سب سے بہترین شہرکا درجہ ملا ہے جبکہ بغداد کو بدترین قرار دیا گیاہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بہتر ین معیارِ زندگی کے حامل شہروں کی فہرست جا ری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ویانا کو رہائش کے لئے سب سے بہترین شہرکا درجہ ملا ہے جبکہ بغداد کو بدترین قرار دیا گیاہے۔

حال ہی میں کئے گئے عالمی سروے کے مطابق 230ممالک کے ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس میںآسٹریا کا دارالحکو مت ویاناپہلے نمبر پربراجمان ہے جہاں رہائش کی تمام تر سہولیات موجود ہیں۔

دنیاکے 230 شہروں کی فہرست میں پاکستان کے3 شہر نہایت نچلی سطح پر آئےہیں۔معیار زندگی کے حوالے سے بین الاقوامی آرگنائزیشن کے سروے میں پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد 193، لاہور 199اور کراچی اس سے بھی نیچےہے۔

فہرست میں دوسرے نمبر پرسوئٹزر لینڈ کا شہر زیوریخ ، تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کا آکلینڈ، جرمنی کا میونخ چوتھے اور کینیڈا کا وینکوور پانچویں نمبر پررہا۔

محفوظ ترین شہروں میں دارالحکومت لکسمبرگ سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔عراقی دارالحکومت بغداد عدم تحفظ کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر بدترین معیار زندگی کا حامل شہر قرار دیا گیا ہے۔

اس سروے میں درج بالا شہروں کو نہ صرف لوگوں کے معیارِ زندگی کے مطابق جانچا گیا ہے بلکہ معاشی ، سیاسی ، سماجی ، ثقافتی اور معاشرتی بنیادوں پر بھی پرکھا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.