23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:18
مقبوضہ کشمیر : جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبا کی گرفتاری کیخلاف ہڑتا ل
جیو نیوز - سرینگر…مقبوضہ کشمیر میں جواہر لعل نہرویونیورسٹی کے طلبا کی گرفتاری کے خلاف آج مکمل ہڑتا ل ہے۔
ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں کی جانب سے دی گئی ہے۔ سرینگر سمیت مقبوضہ وادی میں آج تعلیمی ادارے، دفاتر ، بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں ۔ سڑکیں اور شاہراہیں بھی سنسان ہیں ۔
چند روز قبل نئی دلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں افضل گورو کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران عمر خالد، کنہیا کمار اور انیربن بھٹا چاریہ کو بغاوت کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا ۔