تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:25

امریکی صدارتی الیکشن :ہیلری کلنٹن کی جنوبی کیرولینا میں کامیابی

جیو نیوز - واشنگٹن .........ڈیمو کریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے جنوبی کیرولینا میں میدان مار لیا، انھوں نے اپنے حریف برنی سینڈرز کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر ووٹ حاصل کئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلری کلنٹن نے جنوبی کیرولینا میں فتح حاصل کرکے اپنی کامیابیوں میں تسلسل پیدا کیا ہے۔ اب انھیں آئندہ ہفتے 11 ریاستوں میں انتخاب لڑنا ہے۔ یہ ہیلری کلنٹن کی چار مقابلوں میں سے تیسری کامیابی ہے۔ وہ نیو ہیمشائر میں سینڈرز سے ہار گی تھیں۔

ان کے مدمقابل سینڈرز نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم تو صرف شروعات ہے۔ اس سے پہلے صدارتی امیدواروں کے انتخاب کے تیسرے مرحلے میں جنوبی کیرولیناسے رپبلکن جماعت کے ڈونلڈ ٹرمپ اور نیواڈا سے ڈیموکریٹ پارٹی کی ہیلری کلنٹن نے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کا انتخاب جیتا۔

نیواڈا میں ڈیموکریٹ پارٹی کی ہیلری کلنٹن اور برنی سینڈرز میں سخت مقابلہ ہوا جس میں ہیلری نے 52 فیصد ووٹ لے کر معمولی برتری سے یہ انتخاب جیتا۔ جنوبی کیرولینا میں رپبلکن جماعت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ ٹیڈ کروز اور سینٹرروبیو بھی نامزدگی کے دوڑ میں شامل تھے۔ سپر ٹیوز ڈے سے قبل ان دونوں ریاستوں کے نتائج کافی اہمیت کے حامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.