تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:33

بلقان ریاستوں میں لاوارث بچوںکے لیے خصوصی مراکز قائم ہونگے

جیو نیوز - ایتھنز..........اقوام متحدہ یونان اور بلقان کی ریاستوں میں لاوارث بچوں اور کنبوں کے لیے بیس خصوصی مراکز قائم کرے گا، جن کا مقصد مہاجر خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونان اور بلقان کی متعدد ایسی ریاستوں میں خصوصی سینٹرز بنائے جائیں گے، جہاں سے مہاجرین کی بڑی تعداد یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں یونیسف اور یو این ایچ سی آر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان حفاظتی سینٹرز میں بچوں اور والدین کے لیے خصوصی سہولیات موجود ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.