25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:26
پانچ ہزار سال کے دوران 150 ملین افراد جنگوں کی نذر ہوئے،اقوام متحدہ
جیو نیوز - نیویارک.......... اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق تمام تہذیبوں پر مشتمل گزشتہ پانچ ہزار سالہ دور میں 150 ملین سے زائد افراد جنگوں میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تمام تہذیبوں پر مشتمل پانچ ہزار سالہ دور میں 150 ملین سے زائد افراد جنگوں میں لقمہ اجل بن چکے ہیںجن میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں سے73 فیصد افراد بیسویں صدی میں ہلاک ہوئے ہیں۔
رواں صدی یعنی حالیہ سالوں کے اس دور میں کوئی دن ایسا نہیں رہا جس دن کوئی جنگ نہ ہوئی ہو۔مذکورہ جنگوں میں بڑے پیمانے پر انسانی جرائم بھی دیکھنے کو ملے ہیں جن پر کسی صورت بھی آنکھیں بند نہیں کی جاسکتی ۔