تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:21

بھارت میں ایک شخص نے اپنے گھر کے 14افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی

جیو نیوز - نئی دہلی...... ممبئی کے مضافاتی علاقے میں ایک شخص نے اپنے ہی گھر کے 14افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع تھانے کے علاقے میں ایک شخص نے اپنے والدین، بہنوں، ان کے بچوں اور اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔مقتولین میں 7بچے بھی شامل ہیں۔

35سالہ انور واریکر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک نجی کمپنی میں چارٹرڈ اکائونٹینٹ تھا۔ اس واقعے میں شدید زخمی ہونے والی ایک خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جو قاتل کی بہن صوبیہ بھرماکر بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے فوری طورپر قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم ممکنہ طور جائیداد کے تنازع کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.