تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:39

نائیجریا میں 24 ہزار ’فرضی ملازمین‘ برخاست

جیو نیوز - ابوجا......افریقی ملک نائیجیریا کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے تقریباً 24 ہزار ’فرضی ملازمین‘ کو برخاست کر دیا ہے۔یہ فیصلہ ان تحقیقات کے بعد کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ افراد ملازمت میں تھے ہی نہیں اور ان کی تنخواہ جاری تھی۔

حکام کے مطابق جانچ پڑتال کا عمل صدر محمدو بوہاری کی کرپشن کے خلاف مہم کا حصہ ہے، کرپشن اور بدنظمی طویل عرصے سے نائیجیریا کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ رہی ہے اور حکومت کی جانب سے اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے خرچ کم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

نائیجیریا افریقہ کی سب سے بڑی معیشت اور براعظم کا سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہے اور تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہے۔نائیجیریا کو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے بڑھتی ہوئی افراط زر، بازار حصص میں مندی اور معاشی ترقی میں سست روی کا سامنا رہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.