تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:6

بھارت میں اقلیتی حقوق کی پامالی کیخلاف امریکی ارکان کانگریس سرگرم

جیو نیوز - واشنگٹن.......بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف امریکی ارکان کانگریس بھی اٹھ کھڑے ہوئے، بھارتی وزیر اعظم سے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی کانگریس کے انسانی حقوق کمیشن کے ارکان اور ایوان نمائندگان کے ارکان نے بھارتی وزیراعظم کو مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر خط لکھ دیا۔

انہوں نے لکھا کہ بھارت میں عیسائی، سکھ اور مسلمان اقلیتوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک روا رکھا جارہا ہے، بھارتی وزیر اعظم ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور قانون پر عملدارآمد کو یقینی بنائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.