تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:42

کاک پٹ میں بدبو،آسٹریلوی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

جیو نیوز - سڈنی......کاک پٹ او کیبن میں عجیب بو محسوس ہونے پر آسٹریلوی مسافر طیارے کی میلبرن میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی، طیار ے میں پھیلی بو سےعملے کے 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق برسبین سے آنے والے مسافر طیارے میں یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب کاک پٹ اور کیبن میں عجیب بو سے عملے کے چار افراد کی حالت خراب ہوگئی ۔

طیارے نےمیلبرن کے ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈ نگ کی۔ طیارےمیں مسافر اور عملے سمیت 80 افراد سوار تھے ، میلبرن ایئر پورٹ پر فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز کو بھی بلالیا گیا۔

طیارے میں بو پھیلنے کی متعلقہ حکام نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.