تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:2

ٹیکساس میں ٹریفک حادثہ ،4افراد زخمی

جیو نیوز - ٹیکساس........ٹریفک قوانین یوں توٹریفک کی روانی اور انسانی جان کی حفاظت کیلئے بنائے جاتے ہیں تاہم کچھ جلد باز افراد ان قوانین کی خلاف ورزی کریں تو اکثر و بیشتر خوفناک نتیجہ نکلتا ہے۔

ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایسا ہی خوفناک حادثہ ہوا جس میں بے قابو ٹرک سگنل توڑتے ہوئے سامنے کھڑی گاڑی سے ٹکراگیا۔

ٹریفک سگنل کی لال بتی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور نے سگنل کھلنے کے انتظار میں کھڑی گاڑی کوٹکر ماری جس کے نتیجے میں دوسری کئی گاڑیاں بھی زد میں آگئی۔

ذرائع کے مطابق اس حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ گاڑیوں سمیت ٹرک کو بھی بری طرح نقصان ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.