تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:39

افغانستان مفاہمتی عمل، پاکستان کی مدد قابل تعریف ہے ، جان کیری

جیو نیوز - واشنگٹن.......... امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے افغانستان میں مفاہمت کے فروغ کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جرات مندانہ جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوگا۔

دونوں ممالک کو تجارت ‘ سرمایہ کاری ‘ تعلیم ‘ توانائی ‘ قانون کے نفاذ اور علاقائی استحکام جیسے شعبوں میں مشترکہ ترجیحات پر ملکر کام کرنا ہوگا۔ پاک امریکا سٹریٹجک ڈائیلاگ پراسس پر نظر ثانی کے لئے چھٹے وزارتی اجلاس کے موقع پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ ڈائیلاگ باہمی احترام اور مفادات پر مبنی پائیدار تعلقات اور مضبوط شراکت کے حوالے سے نئے عزم کا موقع فراہم کرتی ہے۔

باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں،امریکا ،پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف جرات مندانہ جنگ میں پاکستان اور اس کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ دہشت گرد تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر مستقبل کی طرف پاکستان کا سفر روکنا چاہتے ہیں ،تاکہ نوجوان نسل کو خوشحال اور آزاد معاشرے کی تشکیل اور عالمی معیشت میں مسابقت کے لئے درکار علم کے حصول سے روک دیں ۔

دونوں ممالک دہشت گردی، خواہ وہ کسی بھی جگہ ہو، جب تک اس سے معصوم خاندانوں اور کمیونٹیز کو خطرہ ہے ،کے خلاف جدوجہد کے لئے پرعزم ہیں جب تک دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے اپنے عوام کا تحفظ ہمارے ایجنڈا میں سرفہرست رہے گا۔

ا سٹریٹجک ڈائیلاگ پراسس کے حوالہ سے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک آئندہ پانچ سال میں باہمی تجارت کو بڑھانے اور پاکستانی منڈیوں کو سرمایہ کاری کے لئے زیادہ پرکشش بنانے کا مشترکہ منصوبہ رکھتے ہیں،پاکستان کی طرف سے دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.