27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:7
داعش کے خلاف سائبر جنگ بھی جاری ہے، امریکا
جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہےکہ داعش کے خلاف سائبر جنگ بھی جاری رہے گی، پوری کوشش کررہے ہیں کہ شدت پسندانہ احکامات جنگجوؤں تک نہ پہنچ پائیں۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ امریکا اسلامک اسٹیٹ کے خلاف سائبر جنگ میں بھی مصروف ہے۔ یہ ورچوئل کارروائیاں عراق اور شام میں اس شدت پسند تنظیم کے مواصلاتی نظام کو درہم برہم کرنے کے لیے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ شدت پسندانہ تک ہمارے سیکرٹس نہ پہنچ پائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس آپریشن نے عراقی شہر موصل کو اسلامک اسٹیٹ سے بازیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئی ایس نے 2014ء میں موصل پر قبضہ کیا تھا۔