تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:20

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کیلئے خواتین کے عالمی قافلے کی تیاری

جیو نیوز - لندن.........اسرائیلی ناکہ بندی کے شکار فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کیلئے سرگرم اداروں نے خواتین کے عالمی قافلے کی تیاری شروع کی ہے جو جلد سمندر کے راستے غزہ کی جانب روانہ ہوگا ۔

اطلاعات کے مطابق غزہ کی ناکہ بندی توڑنے میں سرگرم ’فریڈم فلوٹیلا اتحاد‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ غزہ کی جانب خواتین کے ایک قافلے کو روانہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ تیاری مکمل ہوتی ہی قافلہ غزہ کی جانب روانہ ہوجائیگا۔

فریڈم فلوٹیلا اتحاد میں شامل گروپ’میلوں کی مسکراہٹ‘ کے رابطہ کار عصام یوسف نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں مرد کارکنوں پر مشتمل قافلے غزہ کی پٹی روانہ کئے جاتے رہے ہیں مگر اب کی بار خواتین کا ایک امدادی جہاز تیار کیا جا رہا جو امدادی سامان کیساتھ سمندر کے راستے غزہ جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ کا محاصرہ توڑنے میں سرگرم اداروں نے عالمی سطح پر انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی سرکردہ خواتین اہلکاروں سے رابطوں کے بعد خواتین کا امدادی قافلہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس قافلے میں عرب، مسلمان ممالک کے ساتھ ساتھ یورپی یونین سے بھی خواتین اس قافلے کا حصہ ہونگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.