27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:52
پناہ گزینوںکابحران حل کرنے کیلئے اقدامات کرینگے،امریکا
جیو نیوز - واشنگٹن ......... امریکا نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں پناہ گزینوںکے بحران کے کے حل کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گزشتہ روز اپنے جرمن ہم منصب فرانک والٹر سٹیینمیئر سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مشرق وسطی میں جاری بحرانوںکے نتیجہ میں نقل مکانی کرنے والے شہریوں کا مسئلہ ہم سب کا امتحان ہے کہ ہم ان کی مشکلات کے حل کیلئے کیا اقدامات اٹھاتے ہیں۔
اس موقع پر انھوں نے جرمنی کو امریکہ کی بھرپور معاونت کا یقین دلایا۔ جان کیری متعدد بار اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ شام کے مسئلے کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہئیے ۔