تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:16

شمالی کوریا کو جوہری تجربے کی قیمت اداچکانا ہوگی، جنوبی کوریا

جیو نیوز - سیول........جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو اپنے حالیہ جوہری تجربے کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے پیانگ یانگ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا جوہری پروگرام ترک کر دے کیونکہ اس کے لیے یہی ایک راستہ کھْلا ہے، پارک گیون ہائی ہے کا مزید کہنا تھا، کہ شمالی کوریا کی ’خوفناک اشتعال انگیزی‘ پر ردعمل میں ناکامی مزید جوہری تجربات کی راہ ہموار کرے گی۔

صدر کے مطابق اگر انہیں چھوڑ دیا گیا تویہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف امریکا کی مرتب کردہ ایک قرارداد پر ووٹنگ جلد متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.