تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:19

نریندر مودی کی یورپ آمد کے موقع پر احتجاج کا اعلان

جیو نیوز - برسلز....خالد حمید فاروقی.... کشمیرکونسل یورپ نےرواں ماہ کی 31کو بھارتی وزیراعظم نریندرسنگھ مودی کی دارالحکومت برسلز آمد کے موقع پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرہ مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور بھارت میں رہنے والی تمام اقلیتوں وطلبہ سمیت تمام مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کے ساتھ حکومتی نارواورظالمانہ سلوک کے خلاف کیاجارہاہے۔

مظاہرہ ای یو کونسل اورکمیشن آفس کے سامنے ہوگا۔ مظاہرے کے ساتھ ساتھ ایک احتجاجی کیمپ بھی لگایاجارہاہے۔بھارتی وزیراعظم یورپی حکام کے ساتھ انہیں دفاترمیں بھارت کے لیے یورپی منڈیوں تک رسائی پر بات چیت کریں گے۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سیدنے یورپ میں مقیم بلاتفریق تمام کشمیری رہنماؤں اور کارکنوں سمیت آزاد کشمیراور مقبوضہ کشمیرکی مکمل مرکزی قیادت سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.